آپ کے مسائل اور انکا حل

سوال ہمارا ایک مدرسہ ہے، مگر اب اس میں کوئی طالب علم نہیں ہے، لیکن ہمارے پاس صدقہ زکوۃ کی کچھ رقم موجود ہے، جو لوگوں نے دی ہوئی ہے، رہنمائی فرمائیں کہ یہ رقم اب کہاں صرف کی جائے؟
جواببصورتِ مسئولہ اگر مذکورہ مدرسے میں طلبہ نہیں ہیں تو مدرسے کی انتظامیہ زکات کی مد میں ملنے والی رقم کسی دوسرے مدرسے کے مستحق طلبہ کو دے سکتی ہے، ملحوظ رہے زکات میں ملنے والی رقم مدرسے کی کسی ضرورت (مثلاً تعمیرات کے خرچے، یا اساتذہ کی تنخواہوں وغیرہ) میں صرف کرنا شرعاً جائز نہیں ہے، البتہ نفلی صدقات کو مدرسے یا مسجد میں صرف کرنا جائز ہے۔ البتہ اگر زکات دینے والے افراد معلوم و متعین ہوں تو ان کی اجازت سے دوسری جگہ دینا زیادہ بہتر ہوگا۔
فتاوی شامی میں ہے:
"و هذا حيث لم يأمره بالدفع إلى معين؛ إذ لو خالف ففيه قولان حكاهما في القنية. وذكر في البحر أن القواعد تشهد للقول بأنه لايضمن لقولهم: لو نذر التصدق على فلان له أن يتصدق على غيره."
(كتاب الزكوة، ج:2،ص:269، ط:ایچ ایم سعید)
فقط والله اعلم

دیگر تصانیف

امیدوں کا چراغ

مٹی کا چراغ

کہاں گئے وہ لوگ

تذکیر و تانیث

مجلس ادارت

team

سرپرست

حضرت الحاج مولانا کبیر الدین فاران صاحب مظاہری

team

مدیر مسئول

مولانا ارشد کبیر خاقان صاحب مظاہری

team

مدیر

مفتی خالد انور پورنوی صاحب قاسمی