آپ کے مسائل اور انکا حل

سوالزکوٰۃ کن کن چیزوں پر اور کن صورتوں میں نکالنا فرض ہے؟
جوابزکات صرف اس مال پر فرض ہے جو عادۃً بڑھتا ہے، جیسے مالِ تجارت یا مویشی یا سونا چاندی اور نقدی۔
سونا، چاندی اور نقدی کو اسلام نے تجارت کا ذریعہ قرار دیا ہے ؛ اس لیے سونا چاندی کو کوئی زیور بنا کر رکھے یا ٹکڑے بنا کر رکھے، ہر حال میں وہ تجارت کا مال ہے ؛ اس لیے اگر وہ نصاب کے برابر ہو اور اس پر سال بھی گزر جائے تو اس پر زکات فرض ہے۔ ان تین قسموں کے اموال کے علاوہ ذاتی مکان ، دکان ، گاڑی، برتن ، فرنیچر اور دوسرے گھریلو سامان ، ملوں اور کارخانوں کی مشینری ، اور جواہرات وغیرہ اگر تجارت کے لیے نہیں ہیں تو ان پر زکات فرض نہیں ہے، ہاں اگر ان میں سے کوئی ایک بھی چیز فروخت کرنے کی نیت سے خریدی اور اس کی قیمت تنہا یا دیگر اموالِ زکات (نقدی، سونا، چاندی) کے ساتھ ملاکر نصاب کے برابر یا اس سے زیادہ ہے تو سال گزرنے پر اس کی زکات فرض ہوگی ۔
خلاصہ یہ ہے کہ زکات، درج ذیل اموال میں متعلقہ شرائط اور تفصیل کے مطابق واجب ہوتی ہے:
مویشی۔ سونا۔ چاندی۔ نقدی اور اس کے حکم میں جو مالی دستاویزات ہوں۔ مالِ تجارت اور شیئرز وغیرہ۔
فقط واللہ اعلم

دیگر تصانیف

امیدوں کا چراغ

مٹی کا چراغ

کہاں گئے وہ لوگ

تذکیر و تانیث

مجلس ادارت

team

سرپرست

حضرت الحاج مولانا کبیر الدین فاران صاحب مظاہری

team

مدیر مسئول

مولانا ارشد کبیر خاقان صاحب مظاہری

team

مدیر

مفتی خالد انور پورنوی صاحب قاسمی