آپ کے مسائل اور انکا حل
سوالکیا نا پاکی کی حالت میں درود شریف اور وہ دعائیں جو احادیث سے منقول ہیں، ان کو مس کر سکتے ہیں؟
جوابناپاکی کی حالت میں قرآن مجید پڑھنا، یا چھونا شرعًا ممنوع ہے، قرآن مجید کے علاوہ ادعیہ ماثورہ، درود شریف پڑھنا، یا اسے چھونا شرعًا ممنوع نہیں، البتہ درود شریف یا ادعیہ ماثورہ کو ناپاکی کی حالت میں چھونے سے قبل وضو کرنا مستحب ہے۔
الدر المختار شرح تنوير الأبصار وجامع البحار
(ولا بأس) لحائض وجنب (بقراءة أدعية ومسها وحملها، وذكر الله تعالى، وتسبيح)
(كتاب الطهارة، باب الحيض، ص:٤٤، ط: دار الكتب العلمية)
رد المحتار على الدر المختار میں ہے:
"(قوله: ولا بأس) يشير إلى أن وضوء الجنب لهذه الأشياء مستحب كوضوء المحدث وقد تقدم ح أي لأن ما لا بأس فيه يستحب خلافه، لكن استثني من ذلك ط الأكل والشرب بعد المضمضة والغسل، بدليل قول الشارح وأما قبلهما فيكره (قوله: بقراءة أدعية إلخ) شمل دعاء القنوت، وهو ظاهر المذهب كما قدمناه."
( كتاب الطهارة، باب الحيض، ١ / ٢٩٣، ط: دار الفكر)
فقط واللہ اعلم
رد المحتار على الدر المختار میں ہے:
فقط واللہ اعلم