آپ کے مسائل اور انکا حل
سوالمیں نے جو کچھ بھی پڑھا ہے یہ میں اپنے کزن کی روح کو بخشنا چاہتا ہوں، اس کی نیت اور طریقہ کیا ہے؟
جوابجو لوگ اس دنیا سے رخصت ہو جاتے ہیں ان کے لیے دعا بھی کی جا سکتی ہے اور ان کو نیک اعمال ہدیہ بھی کیے جا سکتے ہیں، خواہ پڑھ کربخشا جائے یا خیرات اور حسنات بخشے جائیں۔
ایصالِ ثواب کا مختصر طریقہ یہ ہے کہ تلاوت (یا کوئی بھی نفلی عبادت) کرنے کے بعد صرف یہ نیت کرلیں کہ ’’یااللہ اس عمل کا ثواب فلاں شخص تک پہنچا دیں‘‘ تو اس عمل کا ثواب عمل کرنے والے کو بھی اور جسے پہنچایا جائے اسے بھی مل جاتاہے۔
البحر الرائق میں ہے:
"فإن من صام أو صلى أو تصدق وجعل ثوابه لغيره من الأموات والأحياء جاز، ويصل ثوابها إليهم عند أهل السنة والجماعة، كذا في البدائع. وبهذا علم أنه لا فرق بين أن يكون المجعول له ميتًا أو حيًّا".
(البحر الرائق، 3/63)
فقط والله اعلم