آپ کے مسائل اور انکا حل
سوالعورت کے انتقال کے بعد پردے کا کیا حکم ہے۔ نیز تدفین کے وقت جو پردہ کیا جاتا ہے وہ صرف تدفین کی حد تک ہے یا غسل کے بعد سے ضروری ہے؟ چوں کہ کورونا کے چلتے ہمارے یہاں جنازے کی جگہ ایمبولینس کا استعمال کیا جاتا ہے، جس میں اسٹریچر پر میت کو رکھ دیا جاتا ہے اوپر چادر وغیرہ نہیں ڈالی جاتی۔ پھر تدفین کے وقت قبر پر پردے کا اہتمام کیا جاتا ہے تو اس سلسلہ میں رہنمائی فرمائیں۔
جوابعورت كا پرده موت كے بعد بھی لازم هے، يعني كوئي نامحرم مرد اس ميت كو نه ديكھے، لہذا موت کے فورًا بعد غسل سے پہلے بھی اور غسل کے بعد بھی، نیز تدفین کے وقت، ہر موقع پر پردہ لازم ہے۔ ایمبولینس میں بھی کفن کے اوپر چادر ڈال دینی چاہیے، البتہ قریب میں صرف محارم ہی ہوں تو حرج نہیں۔
"عن أبي سعید الخدري رضي اللّٰہ عنه عن أبیه أنّ رسول اللّٰہ صلى اللّٰه علیه وسلم قال: لاینظر الرجل إلی عورۃ الرجل والمرأۃ إلی عورۃ المرأۃ."
(صحیح مسلم / الحیض ۱؍۱۵۴ قم: ۳۳۸، )
"ولا بأس بأن یرفع ستر المیت لیری وجهه وإنما یکره بعد الدفن."
(الفتویٰ الهندیة ۵؍۳۵۱)
فقط واللہ اعلم