آپ کے مسائل اور انکا حل
سوالغائبانہ نماز جنازہ پڑھنے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
جوابغائبانہ نمازِ جنازہ جائزنہیں ہے، نمازجنازہ صحیح ہونے کے لیے جنازہ کاسامنے ہوناشرط ہے۔ حبشہ کے بادشاہ نجاشی کاغائبانہ نماز جنازہ جوآنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے پڑھاتھا، فقہاءِ کرام اس کونجاشی کی خصوصیت قراردیتے ہیں،نیز روایات سے یہ بھی معلوم ہوتاہے کہ نجاشی کاجنازہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کردیاگیاتھا۔ ورنہ غائبانہ نمازجنازہ کاعام معمول نہیں تھا،آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک زمانہ میں کئی صحابہ کرام رضی اللہ عنہم مدینہ سے باہرشہیدہوئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کواطلاع بھی دی گئی، لیکن ان کی غائبانہ نمازجنازہ نہیں پڑھی گئی۔
فتاویٰ شامی میں ہے:
"فلاتصح علی غائب وصلاۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم علی النجاشی لغویة أو خصوصیة."
(باب صلاۃ الجنازۃ،2/209،ط:سعید)
فقط واللہ اعلم
فتاویٰ شامی میں ہے:
"فلاتصح علی غائب وصلاۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم علی النجاشی لغویة أو خصوصیة."
(باب صلاۃ الجنازۃ،2/209،ط:سعید)
فقط واللہ اعلم