آپ کے مسائل اور انکا حل
سوالکیا زندہ لوگوں کو قرآن دے سکتا ہے کوئی؟
جوابصورتِ مسئولہ میں اگر قرآن دینے سے مراد قرآن کی تلاوت کا ایصالِ ثواب ہے تو جاننا چاہیے کہ ایصالِ ثواب میں صرف مردوں کی تخصیص نہیں ہے، بلکہ مردوں کی طرح زندہ کو بھی (تلاوت سمیت تمام) نفلی عبادات کا ایصالِ ثواب کیا جاسکتا ہے۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2 / 243):
"وفي البحر: من صام أو صلى أو تصدق وجعل ثوابه لغيره من الأموات والأحياء جاز، ويصل ثوابها إليهم عند أهل السنة والجماعة كذا في البدائع، ثم قال: وبهذا علم أنه لا فرق بين أن يكون المجعول له ميتا أو حي."
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2 / 243):
"في جامع الفتاوى: وقيل: لايجوز في الفرائض اهـ."
فقط واللہ اعلم
فقط واللہ اعلم