آپ کے مسائل اور انکا حل

سوالمیں دیوبندی ہوں، کیا میں بریلوی امام کے پیچھے نماز پڑھ سکتا ہوں؟
جواببصورتِ مسئولہ کسی مجبوری کے بغیر بریلوی کے پیچھے نماز پڑھنامکروہ ِ تحریمی ہے، اس سے نماز کے ثواب میں کمی آجاتی ہے؛ لہٰذا اگر آپ نماز کے لیے کسی ایسی مسجد میں جاسکتے ہوں جہاں کے امام کا عقیدہ اہل سنت والجماعت کے عقیدے کے موافق ہو تو آپ بدعت کے مرتکب امام کے پیچھے نماز نہ پڑھیں۔ اور اگر صحیح العقیدہ امام نہ ملے تو مجبوراً ایسے امام کے پیچھے نماز پڑھ لیں، جماعت نہ چھوڑیں، البتہ متقی پرہیزگارکے پیچھے نماز پڑھنے سے جتنا ثواب ملتا ہے اتنا ثواب نہیں ملے گا۔
واضح رہے کہ بریلوی چوں کہ اپنے معروف نظریات میں تاویل کرتے ہیں؛ اس لیے ہمارے اکابر نے ان کے کافر یا مشرک ہونے کا فتویٰ نہیں دیا ہے، البتہاگر کسی امام کے متعلق یقین سے معلوم ہوکہ وہ بلاتاویل شرکیہ عقائد میں مبتلا ہے تو ایسے امام کے عقیدے کا علم ہونے کے باوجود اس کی اقتدا میں نماز پڑھنا جائز نہیں ہے، پڑھنے کی صورت میں اعادہ لازم ہوگا۔ البتہ جب تک کسی بریلوی کے متعلق یقین نہ ہو کہ اس کا عقیدہ شرکیہ ہے تو اس کی اقتدا میں نماز پڑھنے کی صورت میں اعادہ لازم نہیں ہوگا۔
البحر الرائق میں ہے:
"(قوله: وكره إمامة العبد والأعرابي والفاسق والمبتدع والأعمى وولد الزنا) بيان للشيئين الصحة والكراهةأما الصحة فمبنية على وجود الأهلية للصلاة مع أداء الأركان وهما موجودان من غير نقص في الشرائط والأركان ... وأطلق المصنف في المبتدع فشمل كل مبتدع هو من أهل قبلتنا، وقيده في المحيط والخلاصة والمجتبى وغيرها بأن لاتكون بدعته تكفره فإن كانت تكفره فالصلاة خلفه لاتجوز، وعبارة الخلاصة هكذا، وفي الأصل: الاقتداء بأهل الأهواء جائز إلا الجهمية والقدرية والروافض الغالي ومن يقول بخلق القرآن والخطابية والمشبهة.
وجملته أن من كان من أهل قبلتنا ولم يغل في هواه حتى يحكم بكفره تجوز الصلاة خلفه وتكره ولا تجوز الصلاة خلف من ينكر شفاعة النبي أو ينكر الكرام الكاتبين أو ينكر الرؤية لأنه كافر."(كتاب الصلاة، باب الإمامة (1/ 370)،ط. دار المعرفة، بيروت)
فتاوى هنديه میں ہے:
"قال المرغيناني: تجوز الصلاة خلف صاحب هوى وبدعة ولا تجوز خلف الرافضي والجهمي والقدري والمشبهة ومن يقول بخلق القرآن وحاصله إن كان هوى لا يكفر به صاحبه تجوز الصلاة خلفه مع الكراهة وإلا فلا. هكذا في التبيين والخلاصة وهو الصحيح."(كتاب الصلاة، الباب الخامس في الإمامة، الفصل الثالث في بيان من يصلح إماما لغيره (1/ 84)،ط, رشيديه)
فتاوی شامی میں ہے:
"(قوله: نال فضل الجماعة) أفاد أن الصلاة خلفهما أولى من الانفراد لكن لاينال كما ينال خلف تقي ورع."(كتاب الصلاة، باب الإمامة (1/ 562)،ط. سعيد)
فقط والله أعلم

دیگر تصانیف

امیدوں کا چراغ

مٹی کا چراغ

کہاں گئے وہ لوگ

تذکیر و تانیث

مجلس ادارت

team

سرپرست

حضرت الحاج مولانا کبیر الدین فاران صاحب مظاہری

team

مدیر مسئول

مولانا ارشد کبیر خاقان صاحب مظاہری

team

مدیر

مفتی خالد انور پورنوی صاحب قاسمی