آپ کے مسائل اور انکا حل

سوالشادی شدہ عورت جب اپنے میکے پندرہ دن کے لیے جائے اور مسافت شرعی ہو تو وہ عورت اپنے میکے میں پوری نماز پڑھے گی یا قصر کرے گی، جب کہ اس عورت کے مرحوم والد کی طرف سے ملی ہوئی میراث ابھی تقسیم نہ ہوئی ہو؟
جوابمذکورہ عورت جس کا میکہ اپنے شوہر کے گھر سے 48 میل یا اس سے زیادہ کی مسافت پر ہے اگر 15 دن یا اس سے زیادہ عرصہ قیام کرنے کی نیت سے اپنے میکے جائے گی تو وہاں پوری نماز پڑھے گی، لیکن اگر یہ عورت 15 دن سے کم قیام کرنے کی نیت سے اپنے میکے جائے گی تو نمازوں میں قصر کرنا لازم ہوگا؛ کیوں کہ شادی کے بعد اس عورت کا وطنِ اصلی شوہر کی رہائش والا علاقہ ہے، اس کا میکہ اس کے لیے وطنِ اصلی نہیں ہے، چاہے میراث تقسیم نہ بھی ہوئی ہو۔
فتاوی شامی میں ہے :
"( الوطن الأصلي ) هو موطن ولادته أو تأهله أو توطنه ( يبطل بمثله ) إذا لم يبق له بالأول أهل فلو بقي لم يبطل بل يتم فيهما ( لا غير و ) يبطل ( وطن الإقامة بمثله و ) بالوطن (الأصلي و ) بإنشاء ( السفر ) والأصل أن الشيء يبطل بمثله وبما فوقه لا بما دونه، ولم يذكر وطن السكنى وهو ما نوى فيه أقل من نصف شهر لعدم فائدته، وما صوره الزيلعي رده في البحر". (2/132)
فقط واللہ اعلم

دیگر تصانیف

امیدوں کا چراغ

مٹی کا چراغ

کہاں گئے وہ لوگ

تذکیر و تانیث

مجلس ادارت

team

سرپرست

حضرت الحاج مولانا کبیر الدین فاران صاحب مظاہری

team

مدیر مسئول

مولانا ارشد کبیر خاقان صاحب مظاہری

team

مدیر

مفتی خالد انور پورنوی صاحب قاسمی