آپ کے مسائل اور انکا حل
سوالاشراق،چاشت اور اوابین کی نماز کی نیت کیسے کی جائے گی؟
جوابنیت دل سے ارادہ کرنے کا نام ہے لہذا جس نماز کے لیے کھڑا ہو، اس نماز کے پڑھنے کا ارادہ کرنے کا نام ہی نیت ہے؛ لہذا اگر دل میں معلوم ہو کہ کون سی نماز کے لیے کھڑا ہورہا ہے تو زبان سے اس نماز کا نام لے کر نیت کرنا لازم نہیں ہے، مخصوص نماز کے وقت میں اس کی دل سے مطلق نیت کافی بھی ہے۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1 / 414):
"(النية) بالإجماع (وهي الإرادة) المرجحة لأحد المتساويين أي إرادة الصلاة لله تعالى على الخلوص."
حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح شرح نور الإيضاح (1 / 216):
"ثم أنه إن جمع بين عبادات الوسائل في النية صح كما لو اغتسل لجنابة و عيد و جمعة اجتمعت و نال ثواب الكل، و كما لو توضأ لنوم و بعد غيبة و أكل لحم جزور، و كذا يصحّ لو نوى نافلتين أو أكثر كما لو نوى تحية مسجد و سنة وضوء وضحى وكسوف."
فقط واللہ اعلم
فقط واللہ اعلم