آپ کے مسائل اور انکا حل
سوالغروبِ آفتاب کے کتنے منٹ بعد نماز ِ مغرب ادا کرنا مکروہ ہوتا ہے؟
جوابواضح رہے کہ سورج غروب ہونے کا یقین ہوجانے اور مغرب کی اذان ہوجانے کے بعد مغرب کی نماز جلدی پڑھ لینی چاہیے، مغرب کی نماز میں تاخیرمطلقاً مکروہ ہے، اذان کے بعد جتنی دیر میں مؤذن اذان خانہ سے مصلی تک آئے اتنی دیر کے بعد نماز پڑھ لینی چاہیے، اذان کے بعد دو رکعت کی مقدار تاخیر کرنا مکروہِ تنزیہی اور ستاروں کے ظاہر ہونے تک تاخیر کرنامکروہِ تحریمی ہے۔ اس کے اعتبار سے منٹوں کا اندازا لگایا جاسکتا ہے۔
''(وأول وقت المغرب إذا غربت الشمس وآخر وقتها مالم یغیب الشفق) وقال ابن الهمام رحمه الله: ولذا قلنا: إن تاخیر المغرب مطلقاً مکروه."
(الهدایة مع فتح القدیر ص۱۹۵ جلد۱ باب المواقیت)
فقط واللہ اعلم
فقط واللہ اعلم