آپ کے مسائل اور انکا حل
سوالحیض سے غسل کے بعد قرآن کریم کی تلاوت کر سکتے ہیں؟
جوابدس دن یا ایّامِ عادت پورے ہونے پر حیض سے پاک ہونے والی خاتون غسل کے بعد احکامِ شرعیہ (یعنی نماز، روزے، تلاوت وغیرہ) انجام دے سکتی ہے۔
بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع میں ہے:
"(وأما) حكم الحيض والنفاس فمنع جواز الصلاة، والصوم، وقراءة القرآن، ومس المصحف إلا بغلاف، ودخول المسجد، والطواف بالبيت لما ذكرنا في الجنب."
(کتاب الطهارۃ، فصل:الحیض واحکامہ، ج:1، ص:44، ط:دارالکتب العلمیۃ)
فقط واللہ اعلم
فقط واللہ اعلم