آپ کے مسائل اور انکا حل
سوالکرونا کٹ پہن کر وضو کرنے کی اجازت نہ ملنے پر نماز کا حکم کیا ہے؟
جوابکرونا کٹ پہننے سے قبل وضو کر لیا جائے، اور نماز با وضو ادا کی جائے، کٹ پہننے کے بعد اگر وضو ٹوٹ جائے تو نماز سے قبل نیا وضو کرنا ہی ضروری ہوگا، بے وضو نماز ادا کرنا جائز نہ ہوگا، نیز مسئولہ صورت میں چوں کہ تیمم کے جائز ہونے کے اسباب میں سے کوئی سبب بھی نہیں پایا جاتا ہے، لہذا تیمم کی بھی اجازت نہ ہوگی۔
فقط واللہ اعلم
فقط واللہ اعلم