آپ کے مسائل اور انکا حل

سوالمیں ایک گاؤں میں امامت کرواتا ہوں اور میرے سوا اس گاؤں میں کوئی امامت کا اہل نہیں تو مجھے ایک دو ماہ قبل پیشاب کے قطروں کا مسئلہ ہوا ہے، وہ بھی اس طرح کہ پیشاب کے بعد قطرے نہیں آتے، مگر نماز میں آتے ہیں، وہ بھی خاص کر کے سجدے میں آتے ہیں، کیوں کہ پیشاب کے بعد میں بہت دیر تک اپنے عضو خاص کو اوپر نیچے کرتا ہوں؛ تاکہ بقیہ قطرے نکل جائیں ،پھر بھی کبھی کبھار سجدہ کرنے کی وجہ سے ایک یا دو قطرے نکل آتے ہیں۔ اب میرے لیے کیا حکم شرع ہوگا کہ آیا میں امامت کروا سکتا ہوں یا نہیں؟
جوابصورتِ مسئولہ میں آپ امامت کروا سکتے ہیں،آپ کو چاہیے کہ آپ پیشاب کرنے کے بعد خوب تسلی کر لیں؛ تاکہ تمام قطرے نکل جائیں،نیز سجدے میں جاتے اور اٹھتے وقت نرمی سے جائیے اور اٹھیے، اور سجدے میں بھی زور نہ لگائیے؛ تاکہ جھٹکے کی وجہ سے قطرے نہ نکلیں، پھر بھی اگر قطرہ نکل جائے اور آپ کو اس کا یقین ہو تو پھر آپ نماز اور وضو کر کے کپڑے دھو کر دوبارہ سے نماز باجماعت دہرا لیں۔
اور اگر اکثر ایسا ہوجاتاہے تو گاؤں میں کسی بالغ لڑکے یا مرد کو اتنی مقدار قرآنِ مجید باتجوید سکھادیں جس سے نماز میں قراءت کی ضروری مقدار پوری ہوجاتی ہے، اور نماز کے ضروری مسائل بھی سکھادیے جائیں، اور اس کی امامت میں نماز ادا کی جائے، جب تک یہ مسئلہ حل نہیں ہوتا آپ کو قطروں کے علاج کے لیے کسی مستند و ماہر حکیم / طبیب سے رجوع کرنا چاہیے۔
"اللباب " میں ہے:
"(ومن أصابه من النجاسة المغلظة كالدم والبول) من غير مأكول اللحم ولو من صغير لم يطعم (والغائط والخمر) وخرء الطير لا يزرق في الهواء كذجاج وبط وإوز (مقدار الدرهم فما دونه جازت الصلاة معه؛ لأن القليل لا يمكن التحرز عنه؛ فيجعل عفواً، وقدرناه بقدر الدرهم أخذاً عن موضع الاستنجاء (فإن زاد) عن الدرهم (لم تجز) الصلاة، ثم يروى اعتبار الدرهم من حيث المساحة، وهو قدر عرض الكف في الصحيح، ويروى من حيث الوزن، وهو الدرهم الكبير المثقال، وقيل في التوفيق بينهما: إن الأولى في الرقيق، والثانية في الكثيف، وفي الينابيع: وهذا القول أصح".
(اللباب في شرح الكتاب ،ص؛68، فصل في النجاسة، ط: قدیمی)
فقط و الله أعلم

دیگر تصانیف

امیدوں کا چراغ

مٹی کا چراغ

کہاں گئے وہ لوگ

تذکیر و تانیث

مجلس ادارت

team

سرپرست

حضرت الحاج مولانا کبیر الدین فاران صاحب مظاہری

team

مدیر مسئول

مولانا ارشد کبیر خاقان صاحب مظاہری

team

مدیر

مفتی خالد انور پورنوی صاحب قاسمی