آپ کے مسائل اور انکا حل
سوالدس محرم کےدن نکاح کرناکیسا ہے؟
جواببصورتِ مسئولہ محرم الحرام کے مہینے میں کسی بھی تاریخ کوخواہ دس محرم ہی کیوں نہ ہو نکاح کرنے میں کوئی قباحت نہیں، دیگر مہینوں کی طرح اس ماہ مبارک میں بھی نکاح کرنادرست اور جائزہے۔
اگر اس ماہ مبارک میں شہادتوں کی وجہ سے اس کو غم اور سوگ کامہینہ قرار دے کر نکاح سے احتراز کیاجائے تو سال بھر میں کوئی مہینہ ایسانہیں جس میں کسی عظیم شخصیت کی شہادت کا واقعہ پیش نہ آیاہو،اور اس بنا پر تمام مہینوں میں نکاح سے احترازناممکن بات ہے، اس لیے محرم الحرام میں بھی نکاح کرنا عام مہینوں کی طرح جائزہے۔
ایک روایت کے مطابق حضرت علی اور حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہما کانکاح سن 2 ہجری ماہ محرم الحرام میں ہوا تھا۔ سیرۃ المصطفی میں مولانامحمدادریس کاندہلوی رحمہ اللہ لکھتے ہیں:
اسی سال(یعنی سن 2 ہجری میں ،اس میں اختلاف ہے کہ مہینہ کون سا تھا،ذوالحجہ ،محرم یاصفر) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی سب سے چھوٹی صاحبزادی حضرت فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنہاکی شادی حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے فرمائی۔
(سیرۃ المصطفی 2/171،ط:الطاف سنز)
فقط واللہ اعلم