آپ کے مسائل اور انکا حل
سوال کیا ہم یا محمدﷺ کہہ سکتے ہیں یا نہیں؟
جوابیا محمد کہنے کی اجازت و ممانعت کا مدار کہنے والے کے قصد و ارادہ پر ہے، پس کہنے والا اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم سے مدد طلب کرنے، یا حاضر ناظر جان کر یا محمد کہتا ہے تو یہ ممنوع ہوگا، اور اگر تلذذ کے طور پر مذکورہ بالا اعتقاد کے بغیر کہتا ہے یا اس نظریے کے ساتھ کہتا ہے کہ فرشتے آپ ﷺ تک یہ الفاظ پہنچاتے ہیں تو جائز ہوگا۔
فقط واللہ اعلم
فقط واللہ اعلم