آپ کے مسائل اور انکا حل
سوالدرود شریف پڑھنے کےلیے مستورات کو ہفتہ وار گھر میں بلانا کیسا ہے؟
جوابعورتوں کا شرعی ضرورت و اجازت کے بغیر گھروں سے باہر نکلنا درست نہیں ہے، اور نماز کے لیے عورت کا گھر سے نکلنا بھی شرعًا ضرورت نہیں سمجھا گیا، بلکہ رسول اللہ ﷺ نے اپنے عہدِ مبارک میں اپنی اقتدا میں عورت کے نماز ادا کرنے کے مقابلے میں اس کے اپنے گھر کے اندر نماز ادا کرنے کو زیادہ پسندیدہ قرار دیا، اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے زمانے میں باقاعدہ طور پر عورتوں کا مسجد میں عبادت کے لیے آنا موقوف کردیا گیا؛ لہٰذا عورتوں کا کسی نفلی عمل کے لیے ہفتہ وار اہتمام سے نکلنا بھی درست نہیں ہے، خواتین کو چاہیے کہ عبادات اپنے گھروں میں انفرادی طور پر ہی انجام دیں۔ ہاں اگر کسی شرعی ضرورت و اجازت کے تحت وہ کہیں جمع ہوں (مثلًا: بنیادی مسائل کی تعلیم کے لیے محلے کے ہی کسی گھر یا جگہ میں پردے کے مکمل اہتمام کے ساتھ جمع ہوں) اور وہاں کسی التزام کے بغیر درود شریف پڑھا جائے تو اس کی اجازت ہوگی۔
فقط واللہ اعلم
فقط واللہ اعلم