آپ کے مسائل اور انکا حل
سوالجو لوگ مدارس کے طلبہ اور اساتذہ کو بلا کر قرآن خوانی کراتے ہیں اور کھانا بھی کھلاتے ہیں، کیا یہ درست ہے؟
جوابفقہاء نے تصریح کی ہے کہ ثواب کے حصول یا ایصالِ ثواب کی غرض سے کی گئی قرآن خوانی کے لیے دعوت کرنا اور صلحاء و قراء کو ختم کے لیے یا سورہٴ انعام یا سورہٴ اِخلاص کی قرأت کے لیے جمع کرنا مکروہ ہے۔ (فتاویٰ بزازیہ) (آپ کے مسائل اور ان کاحل 4/429، مکتبہ لدھیانوی)
البتہ دوکان، فیکٹری، گھر کے افتتاح کے موقع پر خوشی کے اظہار کے طور پر جو دعوت کی جاتی ہے، اور اس دعوت میں برکت کے حصول کی خاطر قرآن مجید کا ختم کیا جاتا ہے، تو ایسی دعوت شرعًا ممنوع نہیں۔
فقط واللہ اعلم