آپ کے مسائل اور انکا حل

سوالکیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وسیلے سے مانگنا جائز ہے ؟ "یا اللہ ہم تیرے بندے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے ، وسیلے ، واسطے کے ذریعے تجھ سے دعا مانگتے ہیں ہماری دعا قبول فرما"، ان الفاظ کے ساتھ دعا مانگنا، کیا صحابہ سے ثابت ہے ؟
جوابحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے توسل سے دعا مانگنا صحیح احادیثِ شریفہ سے ثابت ہے؛ لہٰذا آپ ﷺ کے توسل سے دعا کرنا صرف جائز ہی نہیں؛ بلکہ دعا کے قبول ہونے میں زیادہ مؤثر ہے۔ رسول اللہ ﷺ کی حیات میں بھی اور آپ ﷺ کی وفات کے بعد بھی صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا آپ ﷺ کے وسیلے سے دعا مانگنا ثابت ہے، بلکہ آپ ﷺ نے خود ایک نابینا صحابی رضی اللہ عنہ کو اپنے وسیلے سے دعا کا طریقہ سکھایا۔
سنن الترمذي ت شاكر (5/ 569):
"عن عثمان بن حنيف، أن رجلاً ضرير البصر أتى النبي صلى الله عليه وسلم فقال: ادع الله أن يعافيني قال: «إن شئت دعوت، وإن شئت صبرت فهو خير لك». قال: فادعه، قال: فأمره أن يتوضأ فيحسن وضوءه ويدعو بهذا الدعاء: «اللّٰهم إني أسألك وأتوجه إليك بنبيك محمد نبي الرحمة، إني توجهت بك إلى ربي في حاجتي هذه لتقضى لي، اللّٰهم فشفعه في»."
ترجمہ: عثمان بن حنیف سے روایت ہے کہ ایک نابینا شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہاکہ آپ دعا فرمائیے کہ اللہ تعالیٰ مجھے عافیت عطا فرمائے! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم چاہو تو میں تمہارے لیے دعا کروں، اور چاہو تو تم صبر کرو، یہ تمہارے لیے بہترہوگا، اس نے کہا: آپ میرے لیے دعا فرمائیے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے حکم دیا کہ اچھی طرح وضو کرو اور ان الفاظ سے دعا کرو: «اللّٰهم إني أسألك وأتوجه إليك بنبيك محمد نبي الرحمة، إني توجهت بك إلى ربي في حاجتي هذه لتقضي لي، اللّٰهم فشفعه في»، اے اللہ میں آپ سے سوال کرتاہوں اور آپ کی طرف متوجہ ہوتاہوں آپ کے نبی محمد ﷺ کے وسیلے سے جو نبی الرحمہ ہیں، اے میرے رب بے شک میں اپنی اس حاجت میں آپ کی طرف آپ کے ذریعے متوجہ ہوتاہوں تاکہ آپ میری حاجت پوری فرمائیں، اے اللہ میرے بارے میں ان (نبی کریم ﷺ) کی سفارش قبول فرمائیے۔
فقط واللہ اعلم

دیگر تصانیف

امیدوں کا چراغ

مٹی کا چراغ

کہاں گئے وہ لوگ

تذکیر و تانیث

مجلس ادارت

team

سرپرست

حضرت الحاج مولانا کبیر الدین فاران صاحب مظاہری

team

مدیر مسئول

مولانا ارشد کبیر خاقان صاحب مظاہری

team

مدیر

مفتی خالد انور پورنوی صاحب قاسمی