آپ کے مسائل اور انکا حل
سوال جنازہ کے اوپر پھول ڈالنا کیسا ہے؟
جوابجنازہ پر پھول ڈالنا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم،صحابہ کرام رضی اللہ عنہم، تابعین، تبع تابعین اور ائمہ مجتہدین رحمہم اللہ سے ثابت نہیں ہے، اس لیے جنازہ پر پھول ڈالنا درست نہیں ہے، جنازہ پر پھول ڈالنے کے بجائے یہ رقم صدقہ وخیرات کرکے اس کا ثواب میت کو بخش دیاجائے تو یہ زیادہ بہتر ہے، تاکہ میت کو بھی فائدہ ہو اور رقم بھی ضائع نہ ہو۔
فقط واللہ اعلم
فقط واللہ اعلم