آپ کے مسائل اور انکا حل

سوالاگر کوئی انسان کسی دور دراز جنگل میں پیدا ہوا، اس تک دین نہیں پہنچا تو اس سے مرنے کے بعد کیا سوال ہو گا؟ اگر ہو گا تو کیوں ہو گا؟
جوابصورتِ مسئولہ میں ایسے شخص پر تخلیقِ عالم اور تغیرات ِ احوال پر غور و فکر کرکے اللہ تعالیٰ کے خالق ہونے اور توحید پر ایمان لانا لازم ہوگا، اور اسی کے بارے میں سوال بھی ہوگا، فروعات کے بارے میں اس وقت تک سوال نہ ہوگا جب تک کہ اس تک کوئی داعی دعوت لے کر نہ پہنچے، پس اگر ایسے شخص نے غیر اللہ کی پرستش میں اپنی زندگی گزاری ہو تو وہ مشرک قرار پائے گا۔
نیز مسلمانوں کے ملک میں رہتے ہوئے مسلمان کے حق میں فروعات کے بارے میں ناواقفیت عذر نہیں ہوگا۔
فقط واللہ اعلم

دیگر تصانیف

امیدوں کا چراغ

مٹی کا چراغ

کہاں گئے وہ لوگ

تذکیر و تانیث

مجلس ادارت

team

سرپرست

حضرت الحاج مولانا کبیر الدین فاران صاحب مظاہری

team

مدیر مسئول

مولانا ارشد کبیر خاقان صاحب مظاہری

team

مدیر

مفتی خالد انور پورنوی صاحب قاسمی