آپ کے مسائل اور انکا حل

سوالعید میلاد النبیﷺ کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
جوابرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادتِ مبارکہ کا ذکر یا آپ کے اوصاف ومحاسن اور عبادات ومعاملات کا ذکرحتی کہ جس چیز کی ادنیٰ نسبت بھی نبی کریم ﷺکی جانب ہو، اس کا ذکر یقیناً مستحسن اور باعثِ اجروثواب عمل ہے، اور بلاشبہ آپ ﷺ کی دنیا میں آمد عظیم الشان نعمت ہے، اندھیروں میں ایک روشنی ہے، اس پر ایک مسلمان کا خوش ہونا فطری امر، اور محبت کا تقاضا ہے، البتہ اس پر خوش ہونے کا وہی طریقہ اختیار کرنا جائز ہے جو محسنِ کائنات ﷺ سے ثابت ہو، یا صحابہ وتابعین نے اس پر عمل کیا ہو، یہی آپ ﷺ کی آمد کے مقصد کی حقیقی پیروی ہے، چوں کہ رسول اللہ ﷺکی ولادت کے دن کو بطورِعیدمنانے کا ثبوت قرآن و سنت، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم، تابعین اور تبع تابعین اور ائمہ مجتہدین میں سے کسی سے ثابت نہیں؛ اس لیے علماءِ حق اس کو دینِ اسلام میں اضافہ اور بدعت کہتےہیں۔
فقط واللہ اعلم

دیگر تصانیف

امیدوں کا چراغ

مٹی کا چراغ

کہاں گئے وہ لوگ

تذکیر و تانیث

مجلس ادارت

team

سرپرست

حضرت الحاج مولانا کبیر الدین فاران صاحب مظاہری

team

مدیر مسئول

مولانا ارشد کبیر خاقان صاحب مظاہری

team

مدیر

مفتی خالد انور پورنوی صاحب قاسمی