آپ کے مسائل اور انکا حل
سوالقادیانی کی اشیاء کے استعمال کا کیا حکم ہے ؟
جوابقادیانی دائرہ اسلام سے خارج ہیں، جب کہ خود کو مسلمان اور مسلمانوں کو کافر گردانتے ہیں، اور اپنی کمائی میں سے معتد بہ حصہ مسلمانوں کو گم راہ کرنے اور سادہ لوح مسلمانوں کے ایمان پر ڈاکا ڈالنے میں صرف کرتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کی کسی بھی قسم کی معاونت شرعاً و اخلاقاً جائز نہیں، قادیانی اپنے آپ کو مسلمان کہلواکر عام لوگوں کو یہ تاثر دیتے ہیں کہ وہ امتِ مسلمہ کا حصہ ہیں، جس کی وجہ سے کئی مفاسد پیداہوتے ہیں؛ اس لیے ان سے مکمل بائیکاٹ کرنا دینی فریضہ ہے، لہذا صورتِ مسئولہ میں قادیانیوں کی اشیاء کی خریداری اور ان کا استعمال جائز نہیں ہے۔
فقط واللہ اعلم
فقط واللہ اعلم