آپ کے مسائل اور انکا حل

سوالپیر کی تعریف کیا ہے؟ اور کیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو پیر کہا جاسکتا ہے، "پیرِ کامل"؟
جواب"پیر" فارسی زبان کا لفظ ہے اور اردو زبان میں بھی استعمال ہوتا ہے ، اس کے معنی ہیں: ہادی،راہ نما، مرشد، ولی بزرگ۔(فیروزاللغات)
اس معنی کے لحاظ سے بلاشبہ آپ ﷺ مرشدِ کامل اور پیرِ کامل ہیں،مگر عرفِ عام میں یہ لفظ نبیوں کے لیے خصوصًا جناب رسول اللہ ﷺ کے لیے استعمال نہیں ہوتا ہے، بلکہ آپ ﷺ کے متبعین میں سے نیک بزرگوں کے لیے اس کا استعمال ہوتا ہے۔
فقط واللہ اعلم

دیگر تصانیف

امیدوں کا چراغ

مٹی کا چراغ

کہاں گئے وہ لوگ

تذکیر و تانیث

مجلس ادارت

team

سرپرست

حضرت الحاج مولانا کبیر الدین فاران صاحب مظاہری

team

مدیر مسئول

مولانا ارشد کبیر خاقان صاحب مظاہری

team

مدیر

مفتی خالد انور پورنوی صاحب قاسمی