آپ کے مسائل اور انکا حل

سوال میں آن لائن قرآن ٹیچر ہوں ، میرے پاس ایک بچی ہے ۔جس کا پیریڈ شروع ہوا ہے کل سے، تو پوچھنا یہ ہے کہ لڑکی قرآن کلاس آن لائن لے سکتی ہے؛ کیوں کہ ان پیریڈ کے دنوں میں نماز نہیں پڑھ سکتے، قرآن کو نہیں پڑھ سکتے تو یہاں بھی یہی بات لاگو ہوگی یا نہیں ؟
جوابدورانِ حیض (ماہ واری) عورت کے لیے قرآنِ کریم کی تلاوت کرنا جائز نہیں ہے، البتہ تعلیمی ضرورت کی وجہ سے ایک آیت کو توڑ توڑ كر کلمہ کلمہ کر کے پڑھنے کی گنجائش ہے، لہٰذا اگر طالبہ لڑکی ماہواری کے ایام میں سبق پڑھے تو کلمہ کلمہ، لفظ لفظ الگ الگ کرکے پڑھے، مثلا: الحمد ۔۔۔۔ للہ ۔۔۔۔ رب ۔۔۔ العالمین، اس لیے کہ مخصوص ایام میں خواتین کے لیے ہجے کرکے اور آیت کو توڑ توڑ کر پڑھنا جائز ہے، البتہ ایک ساتھ کئی الفاظ ملا کر پڑھنا جائز نہیں۔
اسی طرح ماہواری کے ایام میں عورت کے لیے قرآن مجید کو براہِ راست بغیر غلاف کے ہاتھ لگانابھی جائز نہیں ہے، ہاں ان ایام میں عورت کے لیے قرآن مجید صرف سننا جائز ہے، اسی طرح اگر قرآن کریم بھولنے کا اندیشہ طالبہ یہ صورت اختیار کرسکتی ہے کہ کسی پاک کپڑے وغیرہ سے مصحف کو پکڑ کر اس میں دیکھ کر دل دل میں دہراتی جائے، زبان سے بالکل بھی تلفظ نہ کرے۔
یہ حکم براہ راست اور آن لائن تعلیم کے لیے دونوں کے لیے ہے۔
نیز بالغہ عورتوں کے لیے مرد قراء سے پڑھنے اور مرد قرّاء کے لیے بالغہ لڑکیوں کو تعلیم دینے ، نیز عورت کے لیے غیر محرم لڑکے یا مرد کو پڑھانے سے اجتناب لازم ہے۔
الفتاوي الهندية (١/ ٣٨):
"وَإِذَا حَاضَتْ الْمُعَلِّمَةُ فَيَنْبَغِي لَهَا أَنْ تُعَلِّمَ الصِّبْيَانَ كَلِمَةً كَلِمَةً وَتَقْطَعُ بَيْنَ الْكَلِمَتَيْنِ، وَلَايُكْرَهُ لَهَا التَّهَجِّي بِالْقُرْآنِ. كَذَا فِي الْمُحِيطِ". (الْفَصْلُ الرَّابِعُ فِي أَحْكَامِ الْحَيْضِ وَالنِّفَاسِ وَالِاسْتِحَاضَةِ،الْأَحْكَامُ الَّتِي يَشْتَرِكُ فِيهَا الْحَيْضُ وَالنِّفَاسُ ثَمَانِيَةٌ." (١/ ٣٨) ط: رشیدیہ)
حاشية رد المحتار على الدر المختار (1/ 293):
’’( وقراءة قرآن ) أي ولو دون آية من المركبات لا المفردات؛ لأنه جوز للحائض المعلمة تعليمه كلمةً كلمةً، كما قدمناه وكالقرآن التوراة والإنجيل والزبور ... (ومسه) أي القرآن ولو في لوح أو درهم أو حائط، لكن لا يمنع إلا من مس المكتوب، بخلاف المصحف؛ فلا يجوز مس الجلد وموضع البياض منه، وقال بعضهم: يجوز، وهذا أقرب إلى القياس، والمنع أقرب إلى التعظيم، كما في البحر، أي والصحيح المنع كما نذكره، ومثل القرآن سائر الكتب السماوية كما قدمناه عن القهستاني وغيره‘‘.
فقط والله أعلم

دیگر تصانیف

امیدوں کا چراغ

مٹی کا چراغ

کہاں گئے وہ لوگ

تذکیر و تانیث

مجلس ادارت

team

سرپرست

حضرت الحاج مولانا کبیر الدین فاران صاحب مظاہری

team

مدیر مسئول

مولانا ارشد کبیر خاقان صاحب مظاہری

team

مدیر

مفتی خالد انور پورنوی صاحب قاسمی