آپ کے مسائل اور انکا حل

سوالاگر غسل کر رہے ہوں اور آخر میں ہوا خارج ہو جائے تو کیا غسل ہو جائے گا یا پھر شروع سے کرنا پڑے گا؟
جواباگر غسل کے دوران ہوا / ریح خارج ہوجائے تو اس سے غسل ختم نہیں ہوتا ، اور دوبارہ غسل کرنا لازم نہیں ہوتا۔ البتہ ہوا خارج ہونے سے وضو ٹوٹ جاتاہے، اور وضو کرنا ضروری ہے۔
لہذا اگر غسل کے دوران ہوا خارج ہوجائے اور ہوا کے خروج کے بعد اعضائے وضو نہ دھوئے یا ان پر پانی نہ بہایا ہو تویہ غسل نماز وغیرہ کے لیے کافی نہ ہوگا، بلکہ اس غسل کے بعد عبادات کے لیے وضو کرنا ضروری ہوگا۔ اور اگر کوئی ہوا خارج ہونے کے بعد دوبارہ غسل کرلیتا ہے تو بہتر ہے، اور اس میں وضو بھی ہوجائے گا۔
فقط واللہ اعلم

دیگر تصانیف

امیدوں کا چراغ

مٹی کا چراغ

کہاں گئے وہ لوگ

تذکیر و تانیث

مجلس ادارت

team

سرپرست

حضرت الحاج مولانا کبیر الدین فاران صاحب مظاہری

team

مدیر مسئول

مولانا ارشد کبیر خاقان صاحب مظاہری

team

مدیر

مفتی خالد انور پورنوی صاحب قاسمی