آپ کے مسائل اور انکا حل

سوالاگربارش کا پانی کسی گلی میں جمع ہوجائے اور پانی کافی کالا ہو یعنی نالی کا تو کیا اس سے وضو کےٹوٹنےکا خطرہ ہے؟
جوابصورتِ مسئولہ میں اگر بارش کا پانی گلی میں جمع ہو اور اس کے ساتھ گٹر کے پانی کی آمیزش کا گمان بھی ہو تو اس پانی سے وضو تو نہیں ٹوٹے گا، البتہ کپڑے وغیرہ پر یہ پانی لگ جائے تو نماز کے لیے اس کو پاک کرنا ضروری ہوگا۔
ناپاک کپڑوں کو پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ اس حصہ کو جس پر یہ ناپاک پانی لگاہو،تین مرتبہ دھوکر ہر مرتبہ نچوڑلیاجائے ، یا بہتے ہوئے پانی میں اتنی دیر دھویا جائے کہ نجاست کا اثر بالکل زائل ہوجائے، اس سے کپڑے پاک ہوجائیں گے۔ اور جسم پر یہ گندا پانی لگ جائے تو جسم کے اس حصہ کو پانی سے دھونا ضروری ہوگا، اگر سوکھ جانے کے بعد اندازہ نہ ہو تو غالب گمان پر عمل کرے دھو لیا جائے۔
فقط واللہ اعلم

دیگر تصانیف

امیدوں کا چراغ

مٹی کا چراغ

کہاں گئے وہ لوگ

تذکیر و تانیث

مجلس ادارت

team

سرپرست

حضرت الحاج مولانا کبیر الدین فاران صاحب مظاہری

team

مدیر مسئول

مولانا ارشد کبیر خاقان صاحب مظاہری

team

مدیر

مفتی خالد انور پورنوی صاحب قاسمی