آپ کے مسائل اور انکا حل
سوالاگر ہاتھ میں ایلفی لگ جائے اس کے بعد وضو کرے، تو کیا اس کا وضو ہوگا؟
جوابوضو کے صحیح ہونے کے لیے اعضاءِ مغسولہ کو اس طور پر دھونا ضروری ہوتا ہے کہ کوئی حصہ خشک نہ رہے، پس ایلفی جسم کے جس حصہ پر لگتی ہے، اس حصہ تک پانی پہنچنے سے مانع ہوتی ہے، جس کے سبب وضو نہیں ہوتا، لہذا صورتِ مسئولہ میں اگر ایلفی لگ جائے تو اس کو ہٹانے کے بعد وضو کرنا ضروری ہوگا، ہٹائے بغیر وضو کرنے کی صورت میں وضو نہیں ہوگا، البتہ اگر حتی المقدور کوشش کے باجود نہ نکلے، اور جسم کے زخمی ہونے کا خطرہ ہو تو اس صورت میں جسم زخمی کرنے کی ضرورت نہ ہوگی، کوشش کے بعد وضو کرنے سے وضو ہوجائے گا، اس لیے کہ اللہ رب العزت کا ارشاد ہے:
لَا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا( البقرة:٢٨٦)
تفسیر قرطبی میں ہے:
"قوله تعالى : {لايكلف الله نفسا إلا وسعها} التكليف هو الأمر بما يشق عليه وتكلفت الأمر تجشمته ، حكاه الجوهري . والوسع : الطاقة والجدة ."
فقط واللہ اعلم
تفسیر قرطبی میں ہے:
فقط واللہ اعلم