آپ کے مسائل اور انکا حل
سوالبچے کی ولادت کے بعد کتنے دن تک بیوی شوہر کے پاس سو نہیں سکتی ؟
جواببچہ پیدا ہونے کے بعدعورت کو کچھ دن خون آتا ہے اس کو "نفاس" کہتے ہیں، اس مدت میں حیض(ماہواری) والے احکام لاگو ہوں گے، یعنی بیوی سے جماع کرنا حرام اور ناجائز ہے، البتہ جماع کے علاوہ استمتاع (یعنی بوس وکنار،اس کے بدن کو چھونے ) کی اجازت ہے اور بیوی کے ساتھ سونا بھی جائز ہے، اس خون کی مدت زیادہ سے زیادہ چالیس دن ہے اور کم کی کوئی حد نہیں، اگر کسی کو ایک آدھ گھڑی خون آکر بند ہو جائے تو وہ بھی نفاس ہے، چالیس دن کے اندر جب تک عورت کو یہ خون آتا رہے گا وہ ناپاک ہو گی اور جب یہ خون بند ہو جائے اُس وقت وہ پاک ہو جائے گی، اس کے بعد غسل کر سکتی ہے اور شوہر کے لیے اس کے ساتھ ازدواجی تعلقات قائم کرنا جائز ہوگا۔
فقط واللہ اعلم
فقط واللہ اعلم