آپ کے مسائل اور انکا حل

سوالکیا نفاس کی حالت میں عورت کھانا پکا سکتی ہے ؟
جوابنفاس کی حالت میں عورت کھانا پکا سکتی ہے، اس میں کوئی ممانعت نہیں۔
نفاس کے عمومی احکام یہ ہیں:
1و2- نفاس کی حالت میں عورت کے لیے نماز پڑھنا اور روزہ رکھنا جائز نہیں ہے،اور ان ایام میں جونمازیں رہ جائیں ان کی قضابھی عورت کے ذمہ نہیں، البتہ رمضان کے جو روزے ان دنوں میں قضا ہو جائیں ان کی قضا واجب ہوگی۔
3- ان ایام میں قرآن پاک کی تلاوت اور بلاحائل اسے چھونا بھی جائز نہیں ہے۔
4- البتہ ان ایام میں ذکر واذکار کرناجائزہے،مثلاً:درودِ پاک، استغفار، کلمہ طیبہ،یا کوئی اور وظیفہ پڑھنا یا قرآن مجید میں جو دعائیں آئی ہیں، ان کو دعا کی نیت سے پڑھنا درست ہے۔
فتاوی شامی میں ہے:
" فلو قرأت الفاتحة على وجه الدعاء أو شيئاً من الآيات التي فيها معنى الدعاء ولم ترد القراءة لا بأس به، كما قدمناه عن العيون لأبي الليث، وأن مفهومه أن ما ليس فيه معنى الدعاء كسورة أبي لهب لايؤثر فيه قصد غير القرآنية".(1/293)
فقط واللہ اعلم

دیگر تصانیف

امیدوں کا چراغ

مٹی کا چراغ

کہاں گئے وہ لوگ

تذکیر و تانیث

مجلس ادارت

team

سرپرست

حضرت الحاج مولانا کبیر الدین فاران صاحب مظاہری

team

مدیر مسئول

مولانا ارشد کبیر خاقان صاحب مظاہری

team

مدیر

مفتی خالد انور پورنوی صاحب قاسمی