آپ کے مسائل اور انکا حل
سوالکسی شخص کے جسم میں جنات کے حلول کرجانے سے وضو ٹوٹتا ہے یا نہیں؟
جواباگر کسی شخص کے جسم میں جنات حلول کرجانے کی وجہ سے وہ اپنے ہوش و حواس کھو بیٹھے (یعنی اس پر بے ہوشی طاری ہوجائے یا مجنون والی کیفیت طاری ہوجائے) تو اس صورت میں اس کا وضو ٹوٹ جائے گا، لیکن اگر کسی شخص کے جسم میں جنات کے حلول کرجانے کے باوجود اس کے ہوش و حواس قائم رہیں تو ایسی صورت میں اس کا وضو نہیں ٹوٹے گا۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 143):
"(و) ينقضه (إغماء) ومنه الغشي (وجنون وسكر) بأن يدخل في مشيه تمايل ولو بأكل الحشيشة" .
فقط واللہ اعلم
"
فقط واللہ اعلم