آپ کے مسائل اور انکا حل

سوالاگر موبائل پر کوئی ناپاکی لگ جائے اور خشک ہونے کے بعد اگر گیلا ہاتھ اس پر لگ جائے تو کیا ہاتھ ناپاک ہوجائے گا ؟ نیز موبائل کو کیسے پاک کریں اس صورت میں؟
جواباگر موبائل پر گیلا ہاتھ لگنے کے بعد اس نجاست کا اثر (رنگ یا بو) ہاتھوں پر ظاہر ہوا ہو تو اس صورت میں ہاتھ ناپاک ہوں گے، ورنہ نہیں۔
باقی اگر کبھی موبائل ناپاک ہوجائے تو اس کے جو حصے دھونے سے خراب نہ ہوں ان کو دھولیاجائے اورجو خراب ہوتےہوں ان کو تین دفعہ گیلے کپڑے سے صاف کر لیا جائے، یا پیٹرول اور مٹی کے تیل سے بایں طور صاف کرلیا جائے کہ نجاست کا اثر زائل ہوجائے تو وہ پاک ہوجائے گا۔
فقط واللہ اعلم

دیگر تصانیف

امیدوں کا چراغ

مٹی کا چراغ

کہاں گئے وہ لوگ

تذکیر و تانیث

مجلس ادارت

team

سرپرست

حضرت الحاج مولانا کبیر الدین فاران صاحب مظاہری

team

مدیر مسئول

مولانا ارشد کبیر خاقان صاحب مظاہری

team

مدیر

مفتی خالد انور پورنوی صاحب قاسمی