آپ کے مسائل اور انکا حل
سوالاگر جنابت کے بعد غسل واجب ہو جائے اور جنابت کے 1 گھنٹے بعد حیض آجائے تو غسل کا کیا طریقہ ہوگا؟
جوابجنابت کی حالت میں کسی عورت کو ماہواری آجائے تو اس پر غسلِ جنابت فرض نہیں رہتا؛ اس لیے کہ غسلِ جنابت تو پاکی کے لیے ہوا کرتا ہے اور جب تک وہ عورت ایامِ حیض میں ہے تو پاکی کا تصور ہی نہیں ہوسکتا، لہذا ایامِ حیض میں عورت غسلِ طہارت نہیں کرے گی، ایام ختم ہونے پر نماز سے پہلے غسلِ طہارت کرنا پڑے گا، اس لیے ایسی صورت میں ایامِ حیض میں غسلِ جنابت واجب نہیں، البتہ اگر کوئی عورت ماہواری کے ایام میں ویسے ہی غسل کرنا چاہے تو شرعی اعتبار سے اس میں بھی کوئی حرج نہیں، لیکن یہ غسل غسلِ طہارت نہیں کہلائے گا۔
فقط واللہ اعلم
فقط واللہ اعلم